16 فروری، 2014، 7:14 PM

ہندوستان

ہندوستانی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ پر جوتے سے حملہ

ہندوستانی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ پر جوتے سے حملہ

مہر نیوز/ 16 فروری/ 2014 ء :ہندوستانی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ پرایک نوجوان نے جوتے سے حملہ کیا ہے جس میں وزیر اعلی بال بال بچ گئے ہیں پولیس نے جوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ پرایک نوجوان نے جوتے سے حملہ کیا ہے جس  میں وزیر اعلی  بال بال بچ گئے ہیں  پولیس نے جوان کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعاتکے مطابق وزیراعلیٰ ہریانہ ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب  میں مدعو تھے ۔جوتا پھینکنے والے مشتعل نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ہریانہ پانی پت میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے جارہے تھے کہ راستے میں ایک بے روزگار نوجوان نے سیکیورٹی حصار توڑ کر بھرے مجمع میں ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ دے مارا تھا، اس سے قبل اگست 2010 میں بھی ایک بے روزگار نوجوان نے بھرے جلسہ میں ان پر جوتا پھینکا تھا۔

News ID 1833369

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha