مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔نواز شریف الحمرا آرٹ گیلری میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئے۔ جیسے ہی ان کا سکواڈ نہر کے پل پر پہنچا ، سیکیورٹی کی ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی، جبکہ پیچھے آنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں نو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
نواز شریف
پاکستان کے وزير اعظم کے اسکواڈ میں شامل دو گارڑیوں کے حادثے میں 9 اہلکار زخمی
مہر نیوز/ 3 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے شہر لاہور میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1832881
آپ کا تبصرہ