19 دسمبر، 2013، 7:22 PM

پوتین

روس کے صدر نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیدیا

روس کے صدر نے ایران کے خلاف  امریکی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیدیا

مہر نیوز/19 دسمبر /2013ء: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیدیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کی اس غیر تعمیری روش سے جنیوا معاہدے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف  امریکی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیدیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کی اس غیر تعمیری روش سے جنیوا معاہدے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ پوتین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی کانگریس کا یہ فیصلہ غیر تعمیری ہے  اور امریکی پابندیاں جنیوا مذاکرات کی روح کے خلاف ہیں۔

روسی صدر نے ایران کے پرامن ایٹمی حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے ساتھ تبعیض آمیز سلوک نہیں کرنا چاہیے۔

News ID 1831459

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha