مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ایک رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نواز شریف کی طالبان نواز حکومت کو اسلام آباد واقعہ کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی ناکامی کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں اپوزیشن رہنماوٴں نے اسلام آباد واقعہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے لوگوں میں سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو بڑھادیا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع نہ دینے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔پیپلز پارٹی کے رہ نما نوید قمرنے کہا کہ اس اہم واقعے کے بعد وزیر داخلہ اور وزراء کا اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس ناکامی کو قبول کرتے ہیں۔
پاکستنی ذرائع کے مطابق پاکستان میں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے اور مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہونے کے بعد طالبان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور طالبان اب اسلام آباد کے ریڈ زون تک پہنچ گئے ہیں پاکستانی ذرائع نواز شریف کی حکومت کو طالبان نواز قراردے رہے ہیں جس ک وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ اور طالبان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق طالبان کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ وہ اب اسلام آباد کےریڈ زون تک پہنچ گئے ہیں۔
مہر نیوز/16 اگست /2013ء: پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ایک رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نواز شریف کی طالبان نواز حکومت کو اسلام آباد واقعہ کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی ناکامی کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔
News ID 1826435
آپ کا تبصرہ