مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانکی ریاست کرناٹک میں بس کے حادثے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دس لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق مسافروں سے بھری ایک بس کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے ندی میں گر گئی۔ بس میں پچاس مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ اس میں باسٹھ مسافر سوار تھے۔
مہر نیوز/25جولائی/2013ء: ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں بس کے حادثے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دس لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
News ID 1825430
آپ کا تبصرہ