28 جون، 2013، 10:00 PM

مصر

قاہرہ میں امریکہ کا سفارتخانہ 48 گھنٹے تک بند

قاہرہ میں امریکہ کا سفارتخانہ 48 گھنٹے تک بند

مہر نیوز/28 جون /2013ء: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عوامی اعتراضات اور احتجاجات کے پیش نظرقاہرہ میں امریکہ نے اپنا سفارتخانہ 48 گھنٹے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عوامی اعتراضات اور احتجاجات کے پیش نظرقاہرہ میں امریکہ نے اپنا سفارتخانہ 48 گھنٹے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے کئی شہروں میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے مصر میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ عام مقامات پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔آج کئی لاکھ مصری شہریوں نے التحریر اسکوائر پر صدر مرسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

News ID 1824114

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha