2 اپریل، 2013، 5:06 PM

پاکستان

پاکستان کی14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نےحلف اٹھا لیا

پاکستان کی14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نےحلف اٹھا لیا

مہر نیوز/2 اپریل /2013ء: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نےپاکستان کی 14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نےپاکستان کی 14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ایوان صدر میں صدرزرداری نے نگران وزراء سے حلف لیا۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نگران وزراء کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں تاہم سماجی شعبے میں ان کی خدمات اور کردار اور اچھی شہرت کی وجہ سے کابینہ میں لیاگیا ہے۔ نئی کابینہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک حبیب، احمربلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال، سندھ سے تعلق رکھنے والے سہیل وجاہت ، مقبول رحمت اللہ، بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسد اللہ خان مندوخیل اور میر حسن ڈومکی، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر فیروز، جمال شاہ کاکاخیل اور سندھ کے ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔

News ID 1819425

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha