مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طالبان شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 11 طالبان شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ سور کس میں شرپسند طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ شرپسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بمباری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں چھ طالبان شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
مہرنیوز۔24 فروری 2013ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طالبان شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 11 طالبان شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1817798
آپ کا تبصرہ