22 دسمبر، 2012، 5:32 PM

پاکستان

پشاور میں بم دھماکے میں ایس ایچ او ہلاک

پشاور میں بم دھماکے میں ایس ایچ او ہلاک

مہر نیوز/ 22 دسمبر/ 2012ء: پاکستان کے شہرپشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں اے این پی کے اجلاس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ کابلی ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں اے این پی کے اجلاس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ کابلی ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر بشیر احمد بلور کی زیر صدارت ایک اجلاس ہورہا تھا کہ اس موقع پر دھماکہ ہوگیا، دھماکے میں سیکیورٹی پر تعینات ایس ایچ او تھانہ کابلی عبدالستار خان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

News ID 1772770

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha