پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خودکش حملے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک د ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکہ پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا رکنے کے لئے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News Code 1879374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =