31 اکتوبر، 2012، 1:56 PM

حزب اللہ لبنان

میانمار کی حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے

میانمار کی حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے

مہر نیوز/ 31 اکتوبر2012ء: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں میانمار میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت بلوائیوں کے جرم میں میں برابر کی شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں میانمار میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت بلوائیوں کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ حزب اللہ لبنان نےمیانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سکوت پر بھی شدید تنقید کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کو روکنے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا جس کی بناپر ہزاروں مسلمان جاں بحق ،بےگھر اور آوارہ وطن  ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ نےمسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو فراموش کرکے میانمار کے مسلمانوں کی مدد کریں۔

News ID 1733193

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha