مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات جمعرات کواداکیاجائے گا۔ لاکھوں مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کیلئے کل شام مکہ مکرمہ سے میدان عرفات پہنچیں گے ۔ عرفات میں وقوف کے دوران عازمین حج تلبیہ پڑھنے ، استغفار کرنے اورتسبیح کے ساتھ ساتھ دُعاوٴں میں مصروف رہتے ہیں۔حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرکے،سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جو میدان عرفات سے چھ کلومیٹردورہے۔ حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لئے کنکریاں چُنیں گے اورطلوع آفتاب کے بعد منیٰ روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں سب سے بڑا جمرہ ، جمرة العقبہ کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اورسر مُنڈواکر یا بال کٹواکراپنااحرام کھول دیتے ہیں۔ اس کے بعد مکہ المکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔بعدمیں حجاج کرام واپس منیٰ چلے جائیں گے۔
مہر نیوز/ 23 اکتوبر2012ء:دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات جمعرات کواداکیاجائے گا۔
News ID 1726739
آپ کا تبصرہ