15 مارچ، 2005، 11:56 AM

عراقي سكيورٹي دستوں نے اعلان كيا ہے كہ

آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے قتل ميں ملوث شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے

آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے قتل ميں ملوث شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے

اس سے قبل عراقي سكيورٹي افسروں نے اعلان كيا تھا كہ اس سلسلے ميں ايك ليبيائي شخص كو گرفتار كيا گيا ہے جو القاعدہ كا ركن ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے الجزيرہ ٹي وي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ عراقي اعلي انقلابي كونسل كے سابق رہنما آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے قتل ميں ملوث اصلي شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے سن 2003 ميں آيت اللہ حكيم حرم حضرت علي عليہ السلام سے نماز جمعہ ادا كر كے باہر نكل رہے تھے كہ گاڑي ميں بم دھماكہ ہوا جس ميں شہيد سيد محمد باقر كے ہمراہ درجنوں نماز گذار شہيد ہو گئے تھے اس واقعہ ميں كئي افراد زخمي بھي ہوئے اس سے قبل عراقي سكيورٹي افسروں نے اعلان كيا تھا كہ اس سلسلے ميں ايك ليبيائي شخص كو گرفتار كيا گيا ہے جو القاعدہ كا ركن ہے اور اس نے  نجف ميں 2003 ميں ہونے والے اس بم دھماكہ ميں ملوث ہونے كا اعتراف كيا ہے

News ID 166120

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha