مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ پر ایک بس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات مطابق سٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس ضلع رام بن میں قومی شاہراہ سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے امرناتھ جانے والے ہندو یاتری شامل ہیں۔
مہر نیوز/ 15جولائی /2012ء: ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ پر ایک بس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1650616
آپ کا تبصرہ