مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے نو لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ آسام میں گزشتہ پندرہ دن سے مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں اور یہ ریاست میں سنہ انیس سو اٹھانوے کے بعد آنے والا بدترین سیلاب ہے۔بارشوں کے نتیجے میں اب تک ستائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے پانچ دریا میں کشتی ڈوبنے سے مارے گئے ہیں۔حکام کے مطابق سیلاب نے ریاست کے ستائیس میں سے اکیس اضلاع میں تباہی مچائی ہے اور ان اضلاع کا بڑا حصہ زیرِ آب آگیا ہے۔
ہندوستان
آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے نو لاکھ افراد متاثر
مہر نیوز/29جون /2012 ء: ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے نو لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
News ID 1637874
آپ کا تبصرہ