خبر رساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق ميں گزشتہ ماہ اغوا كي گئي اطالوي صحافي كو اٹلي كے خصوصي دستے نے عراق ميں آپريشن كے ذريعے رہا كروا ليا ہے ليكن رہائي كے بعد بغداد ہوائي اڈے جاتے ہوئےان كي گاڑي پر امريكي فوجيوں نے فائرنگ كر دي
فائرنگ ميں صحافي جوليانا سگرينا كو چوٹ آئي ہے تاہم ان كے ساتھ اطالوي خفيہ ايجنسي كا ايك ايجنٹ ہلاك ہوگيا
اس واقعہ پر اطالوي وزير اعظم سيلويو برلوسكوني نے امريكي سفير سے وضاحت طلب كي ہے اور كہا ہےكہ اس واقعے سے مشكل سوالات پيدا ہوئے ہيں
ياد رہے كہ اطالوي وزير اعظم عراق ميں امريكي قيادت ميں حملے كے زبردست حامي ہيں اطالوي يرغمالي سگرينا نے عراق سے غير ملكي افواج كے انخلاء كي اپيل كي تھي
آپ کا تبصرہ