12 جون، 2012، 7:29 PM

پاکستان

پاکستان ايئرفورس کا ايک لڑاکاطیارہ گر کر تباہ / پائلٹ محفوظ

پاکستان ايئرفورس کا ايک لڑاکاطیارہ گر کر تباہ / پائلٹ محفوظ

مہر نیوز/12 جون /2012 ء: پاکستان ايئرفورس کا ايک لڑاکا جيٹ طيارہ بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قريب گرکر تباہ جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگيا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ پاکستان ايئرفورس کا ايک لڑاکا جيٹ طيارہ بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قريب گرکر تباہ جبکہ پائلٹ جان بچآنے میں کامیاب  ہوگيا ہے.طيارے کے ملبے اور پائلٹ کي تلاش کيلئے ہيلي کاپٹر روانہ کرديا گيا ہے. سول ايوي ايشن ذرائع کے مطابق کراچي کے مسرور بيس سے اڑنے والا پاک فضائيہ کا معراج فائيو طيارہ پرواز کے کچھ دير بعد کراچي سے 60 ناٹيکل ميل کے فاصلے پر بلوچستان کے علاقے اوتھل ميں گر کر تباہ ہوا. طيارے کو اسکوارڈرن ليڈر اقبال اڑا رہے تھے ، ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ابتداء ميں اسکورڈرن ليڈر اقبال سے رابطہ نہيں ہورہا تھا تاہم بعد ميں طيارے کا ملبہ اور پائلٹ کي تلاش کيلئے جانے والے پاک فضائيہ کے ہيلي کاپٹر نے پائلٹ کو تلاش کرليا. ذرائع کے مطابق پائلٹ اقبال حادثہ کے وقت طيارے سے پيراشوٹ کے ذريعہ بحفاظت نکلنے ميں رہے .پاک فضائيہ نے حادثے کي تحقيقات شروع کردي ہيں.

News ID 1625312

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha