مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کےصدربشار اسد نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحولہ شہر میں عوام کا بہمیانہ قتل عام کرنے والے وحشی لوگ تھے جنھوں نے دشمنوں سے 40 ڈالر لیکر بے گناہ افراد کا قتل عام کیا۔ بشار اسد نے کہا کہ ہمیں بیرونی ممالک کی طرف سے حقیقی جنگ کا سامنا ہے اور شامی عوام کےساتھ رفتار اور غیر ملکی دہشت گردوں کے ساتھ رفتار میں فرق ہے انھوں نے کہا کہ شام کی نئی پارلیمنٹ کو اپنی نظارتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے خواہاں افراد کے لئے شامی حکومت کی آغوش باز ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ حکومت غیر ملکی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہر گز غفلت نہیں کرےگی اور انھیں شامی عوام کی جان و مال سے بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی شامی صدر نے کہا کہ بعض لوگ دشمن کے فریب میں آکر ملک و قوم کے ساتھ خیانت کررہے ہیں اور ایسے افراد بھی پکڑے گئے ہیں جن کوغیر ملکی طاقتوں نے 40 ڈالرہر فرد کو قتل کرنے کے لئے دیئے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کو متعدد دشمنوں کا سامنا ہے۔
مہر نیوز/ 3 جون /2012 ء: شام کےصدربشار اسد نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحولہ شہر میں عوام کا بہمیانہ قتل عام کرنے والے وحشی لوگ تھے جنھوں نے دشمنوں سے 40 ڈالر لیکر بے گناہ افراد کا قتل عام کیا۔
News ID 1618178
آپ کا تبصرہ