مہر خبر رساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق فرانسيسي صدر ژاك شيراك سے ملاقات كے بعد انہوں نے كہا ہے كہ جوہري مسئلے پر سفارتي كوششوں ميں نئي پيش رفت كے امكانات دكھائي دے رہے ہيں جناب حسن روحاني فرانس سے جرمني ، برطانيہ اور ديگر پورپي ممالك كے دورے پربھي جائيں گے
ايران نے بارہا كہا ہے كہ اس كا ايٹمي پروگرام پرامن مقاصد كے لئے ہے اور جوہري توانائي كي عالمي ايجنسي اس امر كي متعدد بار تائيد كرچكي ہے ايران كا كہنا ہے كہ وہ آمريكہ كے دباؤ ميں آكر كبھي بھي اپنے پرامن ايٹمي پروگرام سے دست بردار نہيں ہوگا اور اس كا ايٹمي پروگرام بين الاقوامي قوانين كے عين مطابق ہے
آپ کا تبصرہ