مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے وزير دفاع صفر ابیف ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل تہران کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے وزير دفاع تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے اعلی سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع حضرت امام خمینی (رہ) کے مرقد پر بھی حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
مہر نیوز- 11 مارچ 2012ء: آذربائیجان کے وزير دفاع ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل تہران کا دورہ کریں گے۔
News ID 1557721
آپ کا تبصرہ