مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں نویں پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی مدت 4 مرتبہ بڑھانے کے بعد ووٹنگ رات 11 بجے خۃم ہوگئی جس کے بعد آراء کی گنتی کا سلسل شروع ہوگيا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک صفوں میں لوگ موجود ہیں تب انھیں ووٹنگ ڈالنے کا موقع دیا جائے اور اس کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا آغاز کردیا جائے، الیکشن کمیشن نے نویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ایرانی عوام کی وسیع ، بے مثال اور ولولہ انگيز اور پرجوش شرکت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے ہر دور میں اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح ادا کیا ہے الیکن کمشین نے عوام اور الیکشن میں تعاون کرنے والے اہلکاروں کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انتخابات کے نتائج کا اعلان کل صبح سے شروع ہوجائےگا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح نویں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہوا ۔ایران کے 31 صوبوں ميں پارليماني انتخابات کے لئے تقريبا تين ہزار پانچ سو اميدوار ميدان ميں ہيں جن ميں سے دو سو نوے افراد کی قسمت کا فیصلہ ہو گا.
اسلامی جمہوریہ ایران
نویں پارلیمانی انتخابات کی پولنگ مکمل/ ووٹوں کی گنتی کا آغاز
مہر نیوز- 3 مارچ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران میں نویں پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی مدت 4 مرتبہ بڑھانے کے بعد ووٹنگ رات 11 بجے خۃم ہوگئی جس کے بعد آراء کی گنتی کا سلسل شروع ہوگيا ہے۔
News ID 1549834
آپ کا تبصرہ