23 دسمبر، 2011، 7:27 PM

شام

شام میں دو خودکش حملوں میں 130 افراد ہلاک اور زخمی

شام میں دو خودکش حملوں میں 130 افراد ہلاک اور زخمی

مہر نیوز-23 دسمبر 2011ء:شام میں سکیورٹی عمارت کے باہر دو خودکش حملوں میں تیس افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےشام کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سکیورٹی عمارت کے باہر دو خودکش حملوں میں تیس افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے دارالحکومت دمشق میں ہوئے۔ ٹی وی کے مطابق یہ دھماکے القاعدہ نے جنرل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ اور ایک اور ایجنسی کے دفاتر کے باہر کیے۔ القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1491225

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha