20 دسمبر، 2011، 7:46 PM

سعودی عرب

خلیجی ممالک میں سعودی بادشاہ کی طرف سے خوف پھیلانے پر عمان کے وزير خارجہ کا رد عمل

خلیجی ممالک میں سعودی بادشاہ کی طرف سے خوف پھیلانے پر عمان کے وزير خارجہ کا رد عمل

مہر نیوز-20 دسمبر 2011ء: سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی طرف سے خلیجی ممالک میں خوف و ہراس پھیلانے پر عمان کے وزیر خارجہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے بیان میں بہت زيادہ مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے سعودی عرب اتحاد کے نام پر خلیجی ریاستوں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میڈل ایسٹ آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی طرف سے خلیجی ممالک میں خوف و ہراس پھیلانے پر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی  عرب کے بادشاہ نے خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں  اپنے بیان میں بہت زيادہ مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے سعودی عرب اتحاد کے نام پر خلیجی ریاستوں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے یوسف بن علوی نے کہا کہ جس علاقہ میں ہم رہ رہے ہیں یہ علاقہ تیل کی وجہ سے اہم علاقہ ہے اور اس  کو ہمیشہ خطرات رہے ہیں اس میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن خلیجی ریاستوں کو کوئی خطرہ در پیش نہیں ہے واضح رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے کہا تھا کہ وہ تعاون کے مرحلے سے اتحاد کے مرحلے میں داخل ہوجائیں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نرم اور خاموش پالیسی کے ذریعہ تمام خلیجی ریاستوں کو سعودی عرب کا حصہ بنانے کی کوشش کررہا ہے بحرین میں اس نے پہلے ہی اپنی فوجیں روانہ کردی ہیں اور یمن ، بحرین اور شام سمیت تمام عرب ممالک میں بھی سعودی عرب کی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1489159

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha