|
اسلامي جموريہ ايران اور ہندوستان آخركار ہندوستان كو ايراني گيس كي برآمد كے بارے ميں دو سال كے مذاكرت كے بعد اتفاق رائے تك پہنچ گئے ہيں ـ ايران كے وزير پٹروليم بيژن نامدار زنگنہ نے آج نئي دہلي ميں كہا كہ ہندوستان كے ساتھ اس سلسلے ميں ايك سمجھوتہ طے پا گيا ہے اس كے علاوہ يادآوران گيس فيلڈ كي ترقي ميں ہندوستاني كمپنيوں كا حصہ 20 فيصد ہو گا ـ اس سمجھوتے كے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران 25 سال تك سالانہ 5 ملين ٹن مائع گيس بحري جہاز كے ذريعے ہندوستان كو برآمد كرے گا اور اسے بڑھا كر 5/7 ملين ٹن كيا جا سكتا ہے ـ البتہ اس سمجھوتے پر دستخط كا راستہ گزشتہ نومبر ميں ايران كي آئل اينڈ گيس فيلڈز ميں ہندوستان كي سرمايہ كاري كے سلسلے ميں كئي ماہ كے مذاكرات كے بعد ہموار ہو چكا تھا ـ ہندوستان ايران سے مائع گيس خريدنے كے علاوہ جنوبي پارس فيلڈ ميں قدرتي گيس كي تلاش اور پيداوار كے كام ميں بھي شركت كا خواہاں ہے ـ اس فيلڈ ميں ايران كي گيس كے 60 فيصد جبكہ دنيا كي گيس كے 10 فيصد ذخائر ہيں اس لحاظ سے يہ سرمايہ كاري كے ليے ايك بہترين جگہ ہے ـ ہندوستان قدرتي گيس كے استعمال كي ايك بڑي منڈي ہے اور وہ اپني روزانہ گيس كي ضروريات يعني 120 ملين مكعب ميٹر ميں سے كچھ گيس ايران سے خريدنا چاہتا ہے ـ اس بنا پر قدرتي مائع گيس كي برآمد كے علاوہ گيس پائپ لائن كے ذريعے ہندوستان كو ايراني گيس كي فراہمي كے منصوبوں كا بھي سنجيدگي سے جائزہ ليا جا رہا ہے ـ ايران كے پاس دنيا ميں گيس كا دوسرا بڑا ذخيرہ ہے جو دنيا كے گيس كے كل ذخائر كا 18 فيصد ہے اس طرح وہ قدرتي گيس كي عالمي منڈي ميں اسٹريٹجك پوزيشن كا حامل ہے ـ ايران كے گيس كے ذخائر كي اہميت كے بارے ميں كہا جا سكتا ہے كہ يہ شمالي امريكہ كے ذخائر سے 5 گنا ،يورپ كے گيس كے ذخائر سے 4 گنا اور ايشيا اور بحرالكاہل كے گيس كے ذخائر سے 3 گنا بڑے ہيں ـ اس بنا پر ايران اپنے خاص جغرافيائي محل وقوع كے پيش نظر دنيا كو گيس كي برآمد ميں كليدي كردار ادا كر سكتا ہےاور مشرق وسطي كي گيس كے عظيم ذخائر اور يورپ و ايشيا ميں گيس كے استعمال كے اہم مراكز كے درميان پل كا كام دے سكتا ہے ـ اسي بات كو مدنظر ركھتے ہوئے 2001 سے تركي كو ايراني گيس كي برآمد شروع ہو چكي ہے ـ ايراني گيس كي برآمد كا ايك اہم منصوبہ پاكستان كے راستے ہندوستان كو گيس كي فراہمي ہے اور اس سلسلے ميں بھي تينوں ملكوں كے حكام كے درميان مذاكرات كا سلسلہ جاري ہے ـ علاقے كے ممالك كے درميان تعاون كو فروغ دينے اور جنوبي ايشيا ميں كشيدگي ميں كمي كے سلسلے ميں اس پائپ لائن كي اہميت كو ديكھتے ہوئے اسے امن پائپ لائن كا نام ديا گيا ہے ـ اس بنا پر ہندوستان كو ايراني مائع گيس كي برآمد كا سمجھوتہ پاكستان كے راستے ہندوستان تك ايراني كيس پائپ لائن كي تعمير كے منصوبے پر عمل درآمد كے ليے مناسب پليٹ فارم ہو سكتا ہے ـ [ اظفر كاظمي ] [7 جنوري 2005 ] |
آپ کا تبصرہ