مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان کے 92 قیدی رہا کرکے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان سے رہائی پانے والے 92 پاکستانی قیدیوں میں 87ماہی گیر اورپانچ دیگر شہری شامل ہیں جو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں قید تھے، پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق ہندوستان کے جواب میں پاکستان بھی 29جولائی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت 24 ہندوستانی قیدی رہا کرے گا جن میں 14ماہی گیر اور10دیگر شہری شامل ہونگے۔
آپ کا تبصرہ