29 جون، 2011، 7:02 PM

یوڈ پیٹریاس

سینیٹ کی کمیٹی نے پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ نامزد کرنیکی منظوری دیدی

سینیٹ کی کمیٹی نے پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ نامزد کرنیکی منظوری دیدی

مہر نیوز- 29جون 2011ء :امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ارکان نے متفقہ طور پر جنرل پیٹریاس کی نامزدگی کی منظوری دی۔ اب جنرل پیٹریاس کا نام اس ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور انٹیلی جنس کمیٹی کے فیصلے کے بعد قوی امکان ہے کہ سینیٹ بھی ان کی نامزدگی کی توثیق کردیگی۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے سبک دوش ہونے والے سربراہ لیون پنیٹا کی جگہ لیں گے جنہیں رابرٹ گیٹس کی جگہ وزیر دفاع بنایا جارہا ہے۔

News ID 1347958

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha