مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی کی ہے

روس کے وزير اعظم ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ قذافی کو قتل کرنے کے لئے طرابلس پر مغربی ممالک کا فضآئی حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير اعظم ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ قذافی کو قتل کرنے کے لئے طرابلس پر مغربی ممالک کا فضآئی حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے۔ پوٹن نے کہا کہ پہلے  مغربی ممالک نے کہا کہ قذافی کو ہلاک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اب بعض مغربی حکام کہتے ہیں کہ ہم قذافی کو ہلاک کرنے کی کوشش میں ہیں پوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کو ایسا کرنے کے لئے کس نے اجازت دی ہے قذافی کو قتل کرنے کی اجازت کس نے دی ہے روسی وزير اعظم طرابلس میں قذافی کے دفتر پر نیٹو کے حملے کے بعد یہ بیان دیا ہے ولادیمیر پوٹن نے پہلے بھی نیٹو کی لیبیا پر لشکر کشی کی مذمت کی  تھی۔

News Code 1299048

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =