خبر رساں ايجنسي مہر نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان ميں جمہوري اسلامي ايران كے سفير جناب محمد ابراہيم نے كہا ہے كہ ايران كے جوھري پروگرام ميں كسي بھي پاكستاني سائنسدان نے مدد فراہم نہيں كي پاكستان ہمار ا پرانا اور قابل اعتماد دوست ہے اور انشااللہ آنے والے وقت ميں دونوں دوست ممالك كے درميان تعلقات مزيد مضبوط ہونگے ايك جريدے كو دي? گ? انٹرويو ميں محمد ابراہيم نے كہا ہے كہ پاكستان اور ايران دوست ممالك ہيں اور دونوں كے تعلقات وقت كے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہيں ايران كے نيوكلير پروگرام ميں كسي پاكستاني سائنسدان نے مدد فراہم نہيں كي ہے اس بات كا اعلان ايران كے نائب صدر اور پاكستان كے نائب وزير خارجہ پہلے كر چكے ہيں ذرايع ابلاغ كے اندر من گھڑت بيانات چھپے ہيں جن ميں كہا گيا ہے كہ ايران نے نيوكلير پروگرام پاكستان سے مدد لينے كا اقرار كيا ہے انہوں نے كہا كہ در اصل دشمن ايسے من گھڑت بيانات كے ذريعے دونوں ممالك كے تعلقات كو خراب كرنا چاہتا ہے دونوں پڑوسي ممالك كے درميان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات بہت پرانے ہيں
ايران كے جوھري پرروگرام سے متعلق پوچھے گ? سوال پر ايراني سفير نے كہا كہ ہم صرف اپنے حق كے مطابق ٹيكنالوجي حاصل كررہے ہيں ايران كا جوھري پروگرام پر امن مقاصد كيل? ہے اس سے كسي كو بھي خوفزدہ ہونے كي ضرورت نہيں ہے ايك سوال كے جواب ميں انہوں نے كہا كہ عراق كے اندر پاك صاف اليكشن كي ہم حمايت كرتے ہيں كيونكہ ايك پر امن اور ترقي يافتہ عراق ايران سميت تمام پڑوسي ممالك كے ساتھ اچھے تعلقات ركھے گا دہشتگردي سے متعلق انہوں نے كہا كہ ايران خود دہشت گردي كا شكار ہے انہوں نےافغانستان ميں ہونے والے انتخابات كابھي خير مقدم كياہے انہوں نےكہا كہ ايران، پاكستان اور ھندوستان كے درميان اختلافات دور كرنے كيل? ہونے والےمذاكرات كا خير مقدم كرتا ہے ہميں يقين ہے كہ اختلافات دور ہونے سے خطےكے معاشي حالات ميں بہتري آئي گي
محمد ابراہيم نے كہا كہ صدر جنرل مشرف پاكستان كو ايك صحيح اسلامي ملك بنانے كيل? جو اقدامات كررہے ہيں ايران اس كي حمايت كرتا ہے كيونكہ آج دنيا ميں اسلام كے پيغام كو غلط سمجھا گياہے اور اس كےذمہ دار بھي مسلمان ہيں ، اسلام امن كا دين ہے اور ہميں چاہ? دنيا كے سامنے اس كا صحيح اميج پيش كريں
آپ کا تبصرہ