اردوغان نے نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کی

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے نجف اشرف میں عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور اس کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی سائٹ نون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے آج نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کے بعد عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کا نجف اشرف کا یہ پہلا دورہ ہے ترکی کے وزیر اعظم آج نجف اشرف پہنچے جہاں انھوں نے شاہ ولایت ، حیدر کرار امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ترکی کے زیر اعظم نے آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات  دینے سے اجتناب کیا ترکی کے وزير اعظم نجف اشرف کے بعد اربیل میں ترکی کے قونصلخانہ کا افتتاح کریں کےاور کرد سربراہ مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات  بھی کریں گے۔

News Code 1278977

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =