مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران نے ایس 300 میزائل تیار کرنے کے لئے اچھے اور بلند قدم اٹھائے ہیں اوروزارت دفاع ایرانی ماہرین کی مدد سے انشاء اللہ بہت جلد فضائی دفاعی میزائل کی تیاری بڑي مقدار میں شروع کردےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایس 300 میزائل کی تیاری وزارت دفاع میں شروع ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں اب تک اچھے اور مؤثر اقدام کئے گئے ہیں ۔ میجر جنرل وحیدی نے کہا کہ ہم حقیقت میں ایس 300 یا ایس 400 دفاعی میزائل بنانے کی کوشش میں نہیں ہیں بلکہ ہم مقامی طور پر فضائی دفاعی میزائل سسٹم تیار کررہے ہیں میجرجنرل وحیدی نے کہا کہ ایران نے فضائی شعبہ میں قابل توجہ پیشرفت حاصل کی ہے اور ایرانی صدر نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ دس سال سے کم عرصہ میں فضا میں انسان روانہ کرنے کی کوشش کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے ایس 300 میزائل تیار کرنے کے لئے اچھے اور مؤثرقدم اٹھائے ہیں اورانشاء اللہ وزارت دفاع ایرانی ماہرین کی مدد سے بہت جلد فضائی دفاعی میزائل کی تیاری بڑي مقدار میں شروع کردے گی۔
News ID 1247284
آپ کا تبصرہ