3 جنوری، 2011، 3:09 PM

سردی

ہندوستان میں سردی سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں سردی سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیںاور شدید سردی کی وجہ سے اب تک کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیکا ہے کہ شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیںاور شدید سردی کی وجہ سے اب تک کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہندوستان کےدارالحکومت دہلی اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت  ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش کے علاقہ سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے علاقے لیہ میں اتوار کو درجہ حرات منفی تئیس سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر برف باری ہورہی ہے۔ سردی کی وجہ سے اس علاقے کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑنے والا ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر میں سردی کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اترپردیش میں ایک ستر سالہ بزرگ اور دو برس کے ایک بچے کی سردی کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1224078

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha