مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے دورہ شام کے جواب میں کل شام کے صدر جمہوریہ بشار اسد ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔ شام کے صدر تہران میں صدر احمدی نژاد سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اس سے قبل شام میں ایران کے سفیر نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ بشار اسد کے دورہ تہران کافی اہم ہے اور اس سفر دونوں ممالک کے رہنما باہمی تعلقات مزید فروغ دینے کے کئی معاملات پر بحث و گفتگو کریں گے۔
شام کے صدر جمہوریہ بشار اسد ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔
News ID 1162354
آپ کا تبصرہ