29 جون، 2010، 2:39 PM

اسرائیل

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید 3 زخمی ہوگئے ہیں

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید 3 زخمی ہوگئے ہیں

فلسطینی علاقے غزہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

 اسرائیلی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نےشمالی غزہ میں ایک فلسطینی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغا گیا تھا۔اسرائیل نے غزہ میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقے کی اقتصادی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔گزشتہ ماہ غزہ کے لیے امدادی سامان لانے والے ایک بحری بیڑے پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں 20 امدادی کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد سے اسرائیل کو شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

News ID 1109042

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha