مہر خبررساں ایجنسی نے المنار سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسدنے امریکی چينل بی بی اے کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ شام کی طرف سےلبنان کو اسکڈ میزائل کی فراہمی اسرائيل کی جھوٹی داستان ہے۔بشار اسد نے کہا کہ اسرائیلی بغیر کسی ثبوت کے جھوٹی داستانیں بیان کرنے میں ماہر ہیں لیکن جھوٹی داستان پر اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شام کے لبنان کے ساتھ قوی اور مضبوط روابط ہیں۔ واضخ رہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں لبنان پر حملہ کی دھمکی اس بنا پر دی کہ شام ، حزب اللہ لبنان کو اسکڈ میزائل فراہم کررہا ہے شام نے اسرائل کے اس الزام کو متعدد بار مسترد کیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نےکہا ہے کہ شام کی طرف سےلبنان کو اسکڈ میزائل کی فراہمی اسرائيل کی جھوٹی کہانی ہے اور اسرائیل جھوٹی کہانیاں بیان کرنے میں ماہر ہے۔
News ID 1091474
آپ کا تبصرہ