مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان کو مسلسل اسرائیل کی جانب سے لاحق حظرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی خطرات کے مقابلے میں لبنان کا دفاع ہمارا وظیفہ اور ذمہ داری ہے۔نبیہ بری نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے نئے حملے کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں جواب دینے کے بجائے لبنان پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار اور پیشرفتہ اسلحہ موجود ہے اور اسے امریکہ کی طرف سے مسلسل فوجی اور غیر فوجی امداد مل رہی ہے اور اسرائیل نئی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
نبیہ بری
اسرائیلی خطرات کے مقابلے میں لبنان کا دفاع ہمارا وظیفہ اور ذمہ داری ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان کو مسلسل اسرائیل کی جانب سے لاحق حظرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی خطرات کے مقابلے میں لبنان کا دفاع ہمارا وظیفہ اور ذمہ داری ہے۔
News ID 1086227
آپ کا تبصرہ