24 اپریل، 2010، 12:23 PM

لبنان کا دفاع ہمارا حق ہے// مقاومت اسرائیل کے ہر نقطہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

لبنان کا دفاع ہمارا حق ہے// مقاومت اسرائیل کے ہر نقطہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

حزب اللہ لبنان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا ہے کہ لبنانی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مقاومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا مسلّم حق حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبـار الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن  نے کہا ہے کہ لبنانی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مقاومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا مسلّم  حق حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور مقاومت کو ہتھیار فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنی گھناؤنی سازش کو آگے بڑھا رہے ہیں ، حزب اللہ کے اہلکار نے کہا کہ امریکہ ایسے اسرائیل کو جدید ترین ہتھیار فراہم کررہا ہے جو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے جو غزہ اور لبنان میں معصوم بچوں اور عورتوں اور مردوں کا قتل عام کررہا ہے۔ حزب اللہ کے اہلکار نے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے پاس معتبر ثبوت ہوتے تو حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں ان کا رد عمل کچھ اور ہی ہوتا لیکن ان کے پاس ایسے شواہد موجود نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنان کی حفاظت کے لئے حزب اللہ کو ہتھیار رکھنے کا حق ہے اور ہمارے پاس ایسے ہتھیار موجود ہین جن سے ہم اسرائیل کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کواسکاڈ میزائل فراہم کرنے کی خبـریں غیر مصدقہ ہیں ۔

News ID 1069780

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha