مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعلی برطانوی پاسپورٹوں کے تنازعہ کے سلسلے میں اسرائیلی سفارتکار کو برطانیہ سے ملک بدر کرنے کے حکم کے بعد اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمان) کے ایک نمائندے "عاریہ الداد" نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں برطانوی حکام کی رفتار کو کتّے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکام میں کتّے اتنی وفاداری بھی نہیں ہے۔دبئی میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قتل میں ملوث اسرائیلی ایجنٹوں نے برطانیہ ، جرمنی ، فرانس کے پاسپورٹ استعمال کئے تھے ان میں سے 12 افراد نے برطانیہ کے پاسپورٹ استعمال کئے تھے جنھیں برطانوی حکومت جعلی قراردے رہی ہے اسرائیل کے اس غیر قانونی اقدام پر برطانیہ نے کل اسرائیل کے ایک سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے جس کے جواب میں اسرائیل نے برطانوی حکام کا کتّے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکام میں کتّے اتنی وفاداری بھی نہیں ہے اسرائیلی نمائندے نےکہا میں اپنی اس بات سے کتّوں کی توہین نہیں کرنا چاہتا کیونکہ بعض کتّے وفادار ہوتے ہیں اس نے کہا کہ برطانیہ کی رفتار مکر و فریب پر مبنی ہے۔
اسرائیل کے ایک دوسرے نمائندے میخائل بن آری نے کتّوں کے ساتھ برطانوی حکام کی تشبیہ پر بولتے ہوئے کہا کہ بعض کتّے وفادار ہوتے ہیں برطانوی حکام بھی کتّے کا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن وہ اسرائیل کے وفادار نہیں ہیں اسرائیل نے برطانوی حکام کو کتّے سے موازنہ کرکے ان کی اوقات دکھا دی ہے۔
آپ کا تبصرہ