مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس کو نابود کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں اسے امریکہ کی در پردہ مکمل حمایت حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور مسلمان اس پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے سید احمد خاتمی نے کہا کہ امریکہ کے جھوٹے صدر نے صدارت سے قبل کہا تھا کہ ہم مقبوضہ فلسطین کے بارے میں اپنے نظریات میں تبدیلی لائیں گے لیکن دنیا نے مشاہدہ کرلیا ہے کہ وہ بھی گذشتہ امریکی صدور کی طرح فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت اور جرم و جنایت پر اس کی پشتپناہی کررہا ہے۔
سید احمد خاتمی نے کہا کہ غزہ میں غذائی اور طبی وسائل پر پابندی اور اسکے محاصرے کو ایک ہزار دن گذر چکے ہیں لیکن بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔سید احمدی خاتمی نے کہا کہ اسرائیلی جان لیں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کی نابودی کا سبب بنیں گے ۔
آپ کا تبصرہ