17 مارچ، 2010، 2:40 PM

ہلری کلنٹن

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقاتمضبوط ہیں

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقاتمضبوط ہیں

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاروں کے تنازعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقاتبہت مضبوط ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاروں کے تنازعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقاتبہت مضبوط ہیں۔کلنٹن نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں بحران کی خبریں غلط ہیں امریکہ جو کررہا ہے وہ سب اسرائیل کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک قریبی اور غیر متزلزل تعلق ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی دونوں ہی امن کے لیے کے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ آج بھی مشرق وسطی کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

کلنٹن نے کہا: یہ ہمارا مقصد ہے۔ لیکن ہم دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا اور ہم سینیٹر جارج مچل کی خطے میں واپسی کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ وہاں بالواسطہ بات چیت کے لیے راہ ہموار کرسکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے آج تک امن مذاکرات کو تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا اور امریکہ نے بھی کبھی اسرائیل کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی کے حل میں ثالثی کا کرادار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار اور عربوں اور فلسطینیوں کا مکاردشمن ہے۔

News ID 1053359

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha