-
غزہ کے ہر شہری پر اوسطاً 36 کلو وزنی بم اور راکٹ گرائے گئے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ صیہونی رجیم نے غزہ کی پٹی میں رہنے والے ہر فلسطینی پر اوسطاً 36 کلوگرام وزنی بم اور راکٹ گرائے، جو ظلم و بربریت کا عالمی ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔
-
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عراق کا شیڈول جاری
نئے ایرانی صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر عراق جائیں گے جہاں مختلف عراقی حکام، پڑوسی ملک میں مقیم ایرانی تاجروں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اربیل اور سلیمانیہ جائیں گے۔
-
فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
-
تہران اور ریاض کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے، ایرانی وزیرداخلہ
ایرانی وزیرداخلہ نے سعودی ہم منصب کے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعمیری اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔
-
امریکہ المواصی میں قتل عام کا ذمہ دار ہے، اسلامی جہاد
فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے علاقے المواصی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے گئے تازہ ترین جنگی جرم کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
-
عراق ہمسایہ سے بڑھ کر ہے، واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں گے، عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی قحط سالی کا شکار ہے لہذا واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں گے۔
-
کینیڈا کے طلباء کا غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
کینیڈا میں طلباء نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں نہتے شہریوں کے خلاف صیہونی افواج کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔
-
صیہونی ذرائع کا نیتن یاہو کے غزہ کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف
ایک صیہونی اخبار نے صیہونی وزیر اعظم کے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے پر قبضہ کرنے اور اس علاقے میں بستیاں تعمیر کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
-
وینزویلا کی شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت
وینزویلا کی حکومت نے شام کے حما میں مسیف اور وادی العیون کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے، اس حملے میں 16 افراد شہید جب کہ 43 زخمی ہوئے تھے۔
-
صدر پزشکیان کل عراق کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر پزشکیان عراقی وزیراعظم کی دعوت پر کل بغداد روانہ ہوں گے۔
-
عراق ایران کے لئے پڑوسی ملک کی حیثیت سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت تہران اور بغداد کی مشترکہ دشمن ہے اور عراق ایران کے لئے پڑوسی ملک کی حیثیت سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے۔
-
امریکی اور برطانوی اتحاد کا یمن میں ایک اسکول پر وحشیانہ حملہ
خبر رساں ذرائع نے پر امریکی-برطانوی اتحاد کے یمن کے شہر تعز میں ایک اسکول پر فضائی حملے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
-
ہر کوئی جانتا ہے کہ نیتن یاہو نے نئی شرائط تجویز کی ہیں/کربی کے دعوے بے بنیاد ہیں، حماس
حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے نئے دعووں کی تردید کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے کی عدم تکمیل کی بڑی وجہ قرار دیا۔
-
پاک ایران تجارت، امریکی دوغلی پالیسی پر خواجہ آصف کی تنقید
پاکستانی وزیر دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے حوالے سے امریکی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو مطمئن کرنے کے لیے تیسرے ممالک سے مدد لی جائے۔
-
کسی کو بھی مذہبی جائیداد چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مسلم پرسنل لا بورڈ
ہندوستان کے بڑے سیاستداں اور سیاسی جماعت این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ کسی قیمت پر حکومت کے وقف ترمیمی بل کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔
-
پاکستان میں ایک بار پھر سیاسی حالات کشیدہ/ سابق وزیر اعظم کا جیل سے بیان جاری
پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں.
-
پاکستان، پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو کر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
-
شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال، 13 سال بعد سعودی سفارت خانہ کھل گیا
شام اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصہ کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے ہیں۔
-
امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر دوبارہ جارحیت
امریکی اور برطانوی فضائیہ نے یمنی ساحلی شہر الحدیدہ پر دوبارہ میزائل حملہ کیا ہے۔
-
سعودی فورسز کی جانب سے یمنی سرحد پر گولہ باری
سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے یمنی سرحد کے اندر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
-
برکس اجلاس، اعلی ایرانی اہلکار روس روانہ
ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ احمدیان برکس اجلاس میں شرکت کے لئے روس روانہ ہوگئے۔
-
برکس اجلاس تہران کے ساتھ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا بہترین موقع ہے، روس
روس کی وزارت خارجہ نے "برکس" کے رکن ممالک کے اجلاس کو تہران اور ماسکو کے درمیان ایک جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کسی طاقت کے مقابلے سے نہیں ڈرتا، ایڈمرل شہرام ایرانی
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام مسلح افواج کی حمایت سے کسی بھی علاقائی یا غیر علاقائی طاقت کا مقابلہ کرنے سے نہیں گھبراتا۔