مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسیایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں شدید بارش اور طوفانی ہواوں سے متعدددرخت ،ایک چرچ کا مینار اور بجلی کے تار گرگئے ہیں۔
لیوسینا کے گورنر نے ریاست میں آنے والے طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔کئی علاقوں میں سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے جن میں مغربی گلف کوسٹ کے علاوہ مشرقی آرکنساس، مغربی ٹینیسی، مغربی کینٹکی اورجنوب مشرقی مسوری بھی شامل ہیں۔آرکنساس میں تیز بارشوں کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر مقید ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ