31 اکتوبر، 2009، 2:19 PM

جنوبی و شمالی کوریا

جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کی تنقید

جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کی تنقید

جنوبی کوریا کی فوج نے فوجی مشقوں میں حصہ لیا ہے جن کے تحت دریا عبور کرنے کی مشقیں کی گئی ہیں جنوبی کوریا کی ان مشقوں پر شمالی کوریا نے شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ہے جن کے تحت دریا عبور کرنے کی مشقیں کی گئی  ہیں جنوبی کوریا کی ان مشقوں پر شمالی کوریا نے شدید تنقید کی ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جنوب مشرق میں ہونے والی ان ایک روزہ مشقوں میں دوہزار سے زائد فوجیوں کے علاوہ بیس ہیلی کاپٹر 8 سو گاڑیوں نے حصہ لیا۔ان مشقوں میں فوجیوں نے عارضی پلوں کے ذریعے بکتر بند گاڑیوں کو دریا کے پار کرنے کی مشقیں بھی کیں۔ اس وقت جنوبی کوریا کے چھ لاکھ سے زائد فوجیوں کے علاوہ 28500 سے زائد امریکی فوجی بھی تعینات ہیں۔جبکہ شمالی کوریا کی فوج کی تعداد 1.2 ملین ہے جن میں سے ایک بڑی تعداد دونوں کوریا کے درمیان سرحد پر تعینات ہے۔

 

News ID 974221

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha