عراق کے ایک کرد گاؤں میں ٹرک بم دھماکے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ایک کرد گاؤں میں ٹرک بم دھماکے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں گاؤں کے کئی گھر تباہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے ایک شمالی کرد گاؤں میں ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مادے سے ایک لاری کو اڑا دیا۔ عراقی پولیس کے مطابق ایک اور خود کش بمبار نے دوسرا دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی کرد فوج نے اس پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
News ID 945119
آپ کا تبصرہ