12 اگست، 2009، 2:01 PM

صومالیہ

صومالیہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی ہلاک

صومالیہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی ہلاک

صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرہئع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے پنٹ لینڈ کے شہر گل کایو میں ایک مقامی شخص کے مطابق تبلیغی مشن پر آئے ہوئے پاکستانی ایک مسجد میں قیام پذیر تھے کہ مسلح نقاب پوش افراد نے مسجد میں گھس کر اچانک فائرنگ کردی جس سے 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ پنٹ لینڈ کے رہنماؤں نے 1998 میں خود مختاری کا اعلان کردیا تھا۔اس علاقے میں عربی زبان بولی جاتی ہے اور ایک تہائی سے زیادہ صومالی شہری یہاں رہتے ہیں۔

 

News ID 928575

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha