10 جون، 2009، 1:00 PM

جمی کارٹر

لبنان کے انتخابات کے بارے میں کارٹر کی نبیہ بری اور سنیورہ سے ملاقات

لبنان کے انتخابات کے بارے میں کارٹر کی نبیہ بری اور سنیورہ سے ملاقات

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے لبنان کے انتخابات کے بارے میں لبنانی پارلیمان کے سربراہ نبیہ بری اور لبنانی وزیر اعظم سنیورہ سے ملاقات اورگفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے لبنان کے انتخابات کے بارے میں لبنانی پارلیمان کے سربراہ نبیہ بری اور لبنانی وزیر اعظم سنیورہ سے ملاقات اورگفتگو کی ہے۔ امریکہ کے سابق صدر نے کہا کہ لبنانیوں نے سخت و دشوار شرائط کے باوجود انتخابات کو پرامن منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حزب اللہ کے بارے میں امریکی مؤقف میں تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کارٹر نےکہا کہ جو کچھ لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری نے کہا ہے کہ اس کو قبول کرتا ہوں ۔ نبیہ بری نے کہا کہ لبنان کے انتخابات دوسرے ممالک کے لئے اہم اور سرنوشت ساز ہیں لیکن لبنانی عوام کے لئے اتحاد و یکجہتی کا باعث ہیں۔ کارٹر نے لبنای وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں لبنان کے انتخابات کے بارے میں تادلہ خیال کیا۔ لبنان کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں  128 سیٹوں میں سے حکمراں جماعت 14 مارچ کو 71 جبکہ اپوزیشن 8 مارچ کو 57 سیٹیں ملی ہیں ۔

 

News ID 894225

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha