مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدر سرکوزی کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کی ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیرس سمیت فرانس کے دیگر شہروں میں ورکرز یو نینز کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد ملک میں احتجاجوں کا سلسلہ جا ری ہے ، مظا ہرین کا مطا لبہ ہے کہ فرانسیسی صدر نکولس سر کو زی معاشی بحران پر قا بو پانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کریں ، جب کہ سر کوزی نے کیبنٹ اجلاس میں کہا ہے کہ انھیں لوگوں کی پریشانی کا اندازہ ہے لیکن وہ اس سلسلے میں فی الحال مزید اقدامات نہیں کر سکتے ۔ ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے ریلوے کا نظا م بری طرح متا ثر ہوا ہے جب کہ اسکول ، اسپتال، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر معمولات زندگی بھی خراب ہو گئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ