11 مارچ، 2009، 1:56 PM

پاکستان ، ایران اور افغانستان

ایران ، پاکستان اور افغانستان نے تعاون کم سمتحکم بنانے کے لئےہر ماہ اعلی سطح کے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے

ایران ، پاکستان  اور افغانستان نے تعاون کم سمتحکم بنانے کے لئےہر ماہ اعلی سطح کے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے

پاکستان ، ایران اور افغانستان نے دہشت گردی سمیت علاقائی معاملات پر تعاون بڑھانے کے لئے باقاعدہ طور پررابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر ماہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، ایران اور افغانستان نے دہشت گردی سمیت علاقائی معاملات پر تعاون بڑھانے کے لئے باقاعدہ طور پررابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر ماہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ممالک کے صدور بھی ہر تین ماہ بعد ملاقات کیا کریں گے ۔تہران میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ خطے کی صورت حال پر غور اور دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر ماہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ تینوں ملکوں کے صدور بھی تین مہینوں میں ایک بار ملاقات کریں گے جس میں علاقائی صورت حال اور قریبی تعاون کے لئے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ آج اپنے پہلے اجلاس کی تاریخ ، مقام اور ایجنڈے کا اعلان کریں گے ۔

 

News ID 848090

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha