10 جنوری، 2009، 12:04 PM

غزہ

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج غیر قانونی طور پرسفید فاسفورس استعمال کررہی ہے

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج غیر قانونی طور پرسفید فاسفورس استعمال کررہی ہے

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی خونخوار فوج ریاستی دہشت گردی کے دوران غیر قانونی طور پرسفید فاسفورس استعمال کررہی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی خونخوار فوج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے دوران غیر قانونی طور پرسفید فاسفورس استعمال کررہی ہے.ذرائع کے مطابق غزہ کی سرحد پرموجود اسرائیلی توپخانے کے گولہ بارود کے ذخیرے کی اسی ہفتے لی گئی تصاویر سے سفید فاسفورس کے گولوں کی موجودگی کاپتہ چلا ہے. سفید فاسفورس کے استعمال کی وجہ سے نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے جسم بری طرح جھلسے پائے گئے ہیںاطلاعات کے مطابق بین الاقوامی قانون کے تحت سفید فاسفورس کا شہریوں کے خلاف استعمال ممنوع ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف امریکی ساخت کے ہتھیار استعمال کررہا ہے جو کافی تباہ کن ہیں ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج فاسفورس آکسیجن دھواں پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کررہی ہے تاکہ زمینی فوج کارروائی کے لئے پیش قدمی کرسکے۔غزہ میں میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں جھلسنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ زخم سفید فاسفورس کے استعمال کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار ، سعودی عرب کا پیسہ اور مصر کی حکمت عملی استعمال ہورہی ہے۔

 

News ID 813751

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha