30 دسمبر، 2008، 12:36 PM

حماس

حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 5 اسرائیلی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں

حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 5 اسرائیلی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں

غزہ پر اسرائیلی کی مسلسل بمباری چوتھے روز بھی جاری ہے اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں مزید تیرہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 5 اسرائیلی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی کی مسلسل بمباری چوتھے روز بھی جاری ہے اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں مزید تیرہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 5 اسرائیلی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس دونوں کی مذمت کی ہے لیکن اسرائیلی حکام نے کہا کہ وہ جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک تین سو اسی سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف حماس کی طرف سے داغے جانے والے راکٹوں سے 5 اسرائیلی ہلاک ہو ئے ہیں جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔ اسرائیل فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ پر زمینی حملے کی بھی تیاری کر رہا ہے اور اس نے غزہ کی سرحد کے ساتھ ساتھ اپنے ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور بری فوج جمع کر لی ہے اور اسے ایک ’ممنوعہ فوجی علاقہ‘ قرار دے دیا ہے۔ دریں اتناء مشرق وسطی کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں اسرائیل کے خلاف عوامی مظاہرے کیئے گئے ہیں۔لندن، پیرس اور یورپ کے کئی اور شہروں کے علاوہ اسرائیل کے خلاف مظاہرے لاطینی امریکہ کے ملکوں میں بھی ہوئے ہیں۔

اردن میں مسلسل دوسرے روز ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور انہوں نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے۔ ایران ، پاکستان ،عراق، مصر، شام اور لیبیا میں بھی عوامی غم و غصہ مظاہروں کی شکل میں دیکھنے میں آیا۔ ان مظاہروں میں عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیروت میں ایک بہت بڑا مظاہرہ ہوا جس کا اہتمام اسلامی تنظیم حزب اللہ نے کیا تھا۔جنوبی بیروت کی سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین، فلسطین، حزب اللہ اور لبنان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

 

News ID 809044

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha