27 دسمبر، 2008، 12:28 PM

مرحومہ بےنظیر بھٹو

پاکستان میں مرحومہ بےنظیر بھٹو کی برسی احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان میں مرحومہ بےنظیر بھٹو کی برسی احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کی برسی ان کے آبائی شہر سمیت پورے پاکستان میں احترام سے منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کی برسی ان کے آبائی شہر سمیت پورے پاکستان میں احترام سے منائی جارہی ہے۔

ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منائی جاررہی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔برسی کے انتظامات کو حتمی شکل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق برسی کی تقریبات کا آغاز صبح10بجے گڑھی خدا بخش میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی سے ہوگا۔دن12بجے لنگر کا اہتمام کیا جائے گا،دن2بجے مشاعرہ ہوگا،شام 5بجکر20منٹ پر محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر 1منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اس کے بعد پاکستان کےصدر آصف علی زرداری اجتماع سے خطاب کریں گے۔صدر کے خطاب کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو پر بنائی گئی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔اس کے بعد اجتماعی دعاہوگی۔برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایک اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ اسٹیج کے چاروں جانب ٹینٹس لگاکر لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔لوگ بسوں،کاروں،ٹرینوں اور ہوائی جہاز کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔ان افراد میں پیدل آنے والوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے ملک بھر سے 9خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے نے بھی خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔برسی کی مناسبت سے لاڑکانہ شہرنو ڈیرو،گڑھی خدا بخش اور اطراف کے علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جگہ جگہ پارٹی پرچم محترمہ بینظیربھٹو شہید کی قد آور تصاویر اور بینرزآویزاں ہیں اور استقبالیہ کیمپ میں پارٹی نغمے بھی چلائے جارہے ہیں۔لاڑکانہ شہرمیں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں محترمہ بھٹوکے ایصال ثواب کے لئے مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں، مقامی اور مرکزی رہنماؤں کے ساتھ وزرا اور اہم حکومتی شخصیات کی قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش بھٹوآمد جاری ہے۔

 

News ID 806908

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha